[ad_1]
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے لازمی فتح درکار ہے۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال سے کوئی فتح حاصل نہیں ہے، قومی ٹیم کو اس گراؤنڈ میں آخری جیت سال 1996 میں وسیم اکرم کی قیادت میں ملی تھی۔
اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے 8 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ پر پاکستان نے 12 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ کھیلیں گے یا نہیں! بڑی خبر سامنے آگئی
دوسری جانب اس گراؤنڈ پر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم کا اوسط اسکور 276 رہا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا اوسط 265 رنز ہے۔
مزید پڑھیں: ناصر، رمیز بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے
یہ گراؤنڈ آج تک 86 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرچکا ہے، جس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 46 بار کامیابی حاصل کی اور ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم 38 بار فتحیاب ہوئی۔
[ad_2]
Source link