34

کانپور ٹیسٹ: آئی سی سی نے آؤٹ فیلڈ ’غیر تسلی بخش‘ قرار دے دی

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کانپور میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آؤٹ فیلڈ کو ’غیر تسلی بخش‘ قرار دے دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ریٹنگ کے ساتھ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

سیریز کے دوسرے میچ کی میزبانی کرنے والے گرین پارک اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ کو آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے غیر تسلی بخش قرار دیا  گیا۔

رواں برس 27 ستمبر سے 01 اکتوبر تک کھیلے گئے  کانپور ٹیسٹ کے پہلے دن صرف 35 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے دن ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اوقات میں بارش نہ ہونے کے باوجود کھیل نہیں ہو سکا تھا۔

حکومت کے زیر انتظام اس اسٹیڈم کی ناقص نکاسی کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کا دو دن سے زیادہ کا وقت ضائع ہو گیا تھا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کھیل کا تیسرا دن واش آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیڈیم پر کی جانے والی تنقید کا دفاع کیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے ڈھائی دن سے زیادہ کا وقت ضائع ہونے کے بعد بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 121.2 اوورز میں 20 بنگلادیش کی حاصل کیں اور محض 52 اوورز میں 7.36 کے غیر معمولی رن ریٹ سے 383 رنز اسکور کر کے فتح سمیٹی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں