[ad_1]
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ صرف پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر میں کمی لاتے ہوئے قلبی مسائل سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طرزِ زندگی میں معمولی سی تبدیلیاں جیسے کہ پانچ منٹ ٹی وی دیکھنے کے بجائے پانچ منٹ دوڑ لگانا، قلبی صحت کو بہتر کرنے کے لیے کافی ہے۔
تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ رقص کرنا، دوڑنا یا صفائی کرنے جیسی سرگرمیاں اپنے اندر بڑے مفاد رکھتی ہیں۔
تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف سڈنی سے تعلق رکھنے والے محققین نے 14 ہزار 761 افراد کا مطالعہ کیا۔ ان افراد نے ایکٹیویٹی ٹریکر پہنے ہوئے تھے تاکہ روز مرہ کی حرکات اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا جا سکے۔
24 گھنٹوں میں لوگوں نے اوسطاً سات گھنٹے کے قریب سو کر گزارے، دس گھنٹے بیٹھے رہنے جیسے سست رویے کے تحت گزار۔ تین گھنٹے کھڑے ہوکر، ایک گھنٹہ ہلکی رفتار جبکہ ایک گھنٹی تیز رفتار میں چل کر اور 16 منٹ ایسی ورزش کر کے گزارے جس سے ان کے دل کی دھڑکن بڑھ گئیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ دل کی دھڑکن بڑھانے والی پانچ منٹ کی اضافی ورزش جیسے کہ سیڑھیاں چڑھنا، دوڑنا یا سائیکل چلانا، سِسٹولک بلڈ پریشر (اوپر کی ریڈنگ) 0.68 ایم ایم ایچ جی اور ڈائیسٹولک بلڈ پریشر (نیچے کی ریڈنگ) 0.54 ایم ایم ایچ جی تک کم دیکھا گیا۔
[ad_2]
Source link