[ad_1]
افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سی ای او نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار آل راؤنڈ محمد نبی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔
سینئیر آل راؤنڈر نے 165 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں افغان ٹیم کی نمائندگی جس میں انکی اوسط 27.3 رہی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 549 رنز بنائے اور 171 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
افغان بورڈ کے سی ای او نصیب خان بتایا کہ چند ماہ قبل کرکٹر نے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا اور ہم انکے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کپتان سے تلخ کلامی و میدان چھوڑنے کا واقعہ؛ الزاری جوزف کو بڑی سزا مل گئی
اِن دنوں افغان ٹیم سری لنکا کیخلاف شارجہ میں ون ڈے سیریز کیلئے موجود ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے فتح سمیٹی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link