46

پاکستان کے سفیان خان کو رائزنگ اسٹار کیٹگری میں ایوارڈ  ملنے کا امکان 

[ad_1]

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے سالانہ ایوارڈ تقریب آج مسقط کے شہر عمان میں ہوگی۔


ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کی سربراہی اور عمان ہاکی فیڈریشن کی میزبانی میں ہونے والے گالا ڈنر میں ایف آئی ایچ کے تمام ممبر ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں، پاکستان کی نمائندگی طارق بگٹی اور رانا مجاہد علی کریں گے۔

رائزنگ اسٹار ایوارڈ کی نامزدگیوں میں پاکستان کے سفیان خان کے ساتھ ارجنٹائن، اسپین، جرمن اور بلجیم کے کھلاڑی شامل ہیں۔

ایوارڈز کیلئے ایف آئی ایچ کے ایکسپرٹ پینل میں ایشیا سے پاکستان کے طاہر زمان اور بھارت کی دیپیکا کو لیا گیا تھا۔ان کے ساتھ یورپ، اسپین امریکہ، افریقہ، اوشیانا کے معروف کوچز، امپائرز اور ریفریز بھی شامل ہیں۔ 

ووٹنگ میں ہاکی فینز کے ساتھ میڈیا کی رائے بھی لینے کے بعد ایوارڈز کے اہل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایوارڈ ونرگالا ڈنر میں سال 2024 کے بہترین مرد اور خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ رکھا گیا ہے۔ دنیا کے بہترین مرد اور خاتون گول کیپر کا اعلان بھی ہوگا، پاکستان کے سفیان خان کو رائزنگ اسٹار کیٹگری میں ایوارڈ  ملنے کا امکان ہے۔

رائزنگ اسٹار کیٹگری میں مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جائےگا، دنیا کے بہترین امپائر اور کوچ کا اعلان بھی اسی گالا ڈنر میں کیا جائے گا۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں