[ad_1]
راولپنڈی:
گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اخلاق کے نام سے ہوئی جس سے 4لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، بلیک میل کیا اور رقم ہتھیائی، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
[ad_2]
Source link