[ad_1]
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کیساتھ ہی انہوں نے اہم اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
حارث رؤف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے وہ 39 میچز میں 77 حاصل کی ہیں، جو اس عرصے میں کسی بھی فُل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان الیون نے 28 سال پرانی تاریخ بدل ڈالی
اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں اور عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔
حارث کی یہ پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیرئیر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں، ایڈیلیڈ میں 5 وکٹ لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور اپنے ساتھی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
مزید پڑھیں: رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا
دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی ہیں اور عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔
مزید پڑھیں: صائم کی جارحانہ بیٹنگ! پاکستان نے کینگروز کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈے میں 93 اور افغانستان کے راشد خان نے 90 جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو نے 77 وکٹیں حاصل کیں تاہم یہ تنیوں اسپنرز ہیں۔
یاد رہے کہ 3 تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر ہے۔
[ad_2]
Source link