35

صرف بالز پر فوکس کیا، یہ نہیں دیکھا کون بالنگ کروا رہا ہے

[ad_1]

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے فتح کا سہرا ٹیم کے سر سجادیا۔


میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ بطور ٹیم جیتنے پر خوشی ہے، شاندار فتح میں ہر ایک نے اہم کردار ادا کیا۔ کینگروز کیخلاف بالرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیتنگ کے دوران صرف گیندوں پر فوکس کیا، یہ نہیں دیکھا کون بالنگ کروا رہا ہے۔

صائم ایوب نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 71 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ 

اوپنر نے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ کی تعریف کی جنہوں نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا

علاوہ ازیں عبداللہ شفیق نے 64 اور سابق کپتان بابراعظم نے 15 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، قومی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 137 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں