39

چندو چیمپئن اور بھول بھلیاں 3 کے ساتھ کارتک آریان نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کے لیے سال 2024 سب سے کامیاب سال ثابت ہوا، جس میں ان کی دو بڑی فلموں، چندو چیمپئن اور بھول بھلیاں 3، نے باکس آفس پر مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ 

کارتک نے 2022 میں اس سنگ میل کے قریب پہنچ کر یہ خواب ادھورا چھوڑ دیا تھا، لیکن اس سال کی کامیابی نے انہیں بالآخر اس کلب کا حصہ بنا دیا ہے۔

چندو چیمپئن نے باکس آفس پر 62.95 کروڑ روپے کمائے، جس میں کارتک کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اس کے بعد نومبر میں ریلیز ہونے والی بھول بھلیاں 3 نے اپنے پہلے ہی ہفتے میں 143.91 کروڑ روپے کما کر ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔ 

یہ فلم کارتک کی مقبولیت کو مزید بڑھانے میں کامیاب رہی ہے اور اب بھی سینما گھروں میں جاری ہے۔

کارتک کی سال 2024 کی مجموعی کمائی 206.86 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، اور فلم کی کامیابی کے پیش نظر امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک 300 کروڑ کے ہدف تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں