35

فٹبال میچ میں فلسطینی پرچم کی بیحرمتی پر تصادم؛ 11 اسرائیلی زخمی اور 2 لاپتا

نیدر لینڈ میں ہونے والے فٹبال میچ میں اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی سائقین کے درمیان تصادم ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب کہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے اسرائیلی شائقین نے مظاہروں پر جملے کسے اور فلسطینی پرچم کی توہین کی۔

پرچم کی توہین پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور اسرائیلی شائقین پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 11 اسرائیلی شائق زخمی ہوگئے جب کہ 2 لاپتا ہیں۔

اسرائیلیوں نے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی شائق اسٹیڈیم میں شور شرابہ کرتے رہے۔

اسرائیلی شائقین اس دوران عرب مخالف نغمے بھی گاتے رہے جس سے فلسطینی حامیوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایمسٹرڈیم سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر بھیجنے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزات خارجہ نے نیدرلینڈ میں اپنے سفارت کاروں سے رابطہ کرکے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ طیاروں کی آمد تک ہوٹلز تک محدود رہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں