[ad_1]
پنجاب کے علاقے گجرپورہ میں صلح کیلیے بیٹھنے والے دو فریقین میں تلخ کلامی پر اسلحہ چل گیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوا، جاں بحق شہری کی شناخت لالہ صدام کے نام سے ہوئی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دو پارٹیوں میں چار دن سے جاری جھگڑے پر صلح کے لیے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں تھیں، صلح کی بات چیت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ زخمی کو طبی امداد اور جاں بحق شہری کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
[ad_2]
Source link