[ad_1]
KASUR/LAHORE:
کراچی سے رائیونڈ اجتماع میں شرکت کیلیے جانے والا نوجوان قصور کے قریب ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار نوجوان نے قصور کے قریب سر باہر نکالا اور پھر بدقسمتی سے وہ پول سے ٹکرا کر چلتی ریل گاڑی سے گر گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی عمر 24 سال ہے جس کی شناخت محمد ذاکر کے نام سے ہوئی اور واقعہ بھوئے آصل اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
متوفی نوجوان جامعۃ دارالعلوم کراچی سے ساتھیوں سمیت رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کیلیے جارہا تھا۔ ریسکیو حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔
[ad_2]
Source link