45

قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا منفرد میچ، جیٹھ  مینٹور اور بھاوج کپتان

[ad_1]


کراچی:

پی سی بی کے تحت قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں یو بی ایل گراؤنڈ پر میچ میں منفرد منظر دیکھنے میں آیا، دوران کھیل جیٹھ  بطور مینٹور اپنی بھاوج کپتان کی رہنمائی کرتے نظرآئے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس چیلنجرز کے مینٹور اور ان کے بھائی علی یونس کی اہلیہ عالیہ ریاض  ٹیم کی کپتان ہیں۔ قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن میچ میں وقار یونس اپنی بھاوج آل راونڈر کی رہنمائی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔ کرکٹ کمنٹیٹر بن جانے والے پروفیشنل بینکر علی یونس اور عالیہ ریاض رواں سال اپریل میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں