[ad_1]
کوئٹہ:
بلوچستان کے علاقے سوراب میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظٰم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سوراب میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدات میں اسلحہ، گولہ بارود اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اطراف میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
[ad_2]
Source link