37

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

[ad_1]

ہاکس بے مشرف موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ہاکس بے مشرف موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کا بتایا جا رہا تھا۔

تاہم، متوفی کے ہمراہ علی نامی شخص نے بتایا کہ سلطان ہاکس بے روڈ پر قائم گودام میں کام کرتا تھا اور چھٹی کے بعد وہ کسی مزدا ٹرک پر سوار ہوکر جا رہا تھا اور شبہ ہے کہ وہ مزدا سے گر گیا جسے سر پر گہری چوٹیں آئیں تھیں۔

 اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں