36

انڈر-19 ایشیاکپ، دورہ یو اے ای کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان 

[ad_1]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز اور

انڈر-19 ایشیاکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔


29 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیاکپ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض سعد بیگ کو سونپے گئے ہیں۔ 

انکے علاوہ سعد، علی رضا، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان اور شاہ زیب خان سمیت 6 کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ طیب عارف دوسرے کھلاڑی ہیں جو پاکستان انڈر 19 کے لیے کھیل چکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ کے بہترین پلیئر کی دوڑ میں عبید شاہ بھی شامل

قومی سلیکشن کمیٹی نے 120 کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی اسکواڈ کو منتخب  کرنے کیلئے ٹرائلز اور سلیکشن میچز کا انعقاد کیا تھا۔

سعد بیگ کی قیادت میں ٹیم 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے، جہاں وہ 13 نومبر کو افتتاحی میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کا مقابلہ کرے گی۔ 

ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا فائنل 26 نومبر کو  کھیلا جائے گا۔

انڈر-19 ایشیاکپ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 30 نومبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی، دو اور چار دسمبر کو اس کا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور جاپان سے ہوگا۔ سیمی فائنلز چھ دسمبر کو اور فائنل آٹھ دسمبر کو ہوگا۔ 

پاکستان کا اسکواڈ: 

کپتان سعد بیگ، عبدالسبحان، علی رضا، فہم الحق، فرحان یوسف، ہارون ارشد، حسن خان، محمد احمد، محمد حذیفہ، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، طیب عارف، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں