[ad_1]
تیسری مرتبہ عالمی امیچر اسنوکر چیمپئین بننے والے پاکستان کے محمد آصف ناسازی طبیعت کے سبب ماسٹرز عالمی ایونٹ میں اپنی پیش قدمی جاری نہ رکھ سکے اور کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ماسٹرز عالمی اسنوکر چیمپئین شپ میں 42 سالہ محمد آصف کو ویلز کے کھلاڑی فلپ ولیمز نے شکست سے دوچار کیا۔
بخار کی حالت میں اپنے مد مقابل کیوئسٹ کو سخت جدوجہد کے بعد 3ـ4 سے ہرانے والے محمد آصف سیمی فائنل کے لیے ہونے والے مقابلے میں اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئین شپ کے گولڈ میڈلسٹ محمد آصف اپنے تینوں گروپ میچ جیت کر ناقابل تسخیر رہے تھے۔
[ad_2]
Source link