40

سلمان نصیر سی ای او پی ایس ایل اور سمیر احمد چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر

[ad_1]


لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سپر لیگ مقرر کردیا گیا جب کہ ان کی جگہ بیورو کریٹ سمیر احمد سید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سلمان نصیر اور سمیر احمد سید کے تقرر وتبادلے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے رکن سجاد کھوکھر، تنویر پانہزائی، طارق سرور، سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔بی او جی کے چند اراکین نے ورچوئل حصہ لیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں