48

اسپیشل اولمپک پاکستان کے تحت 10 روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

[ad_1]

اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی  کے مطابق اگلے سال مارچ میں ہونے والے ورلڈ ونٹر اسپیشل گیمز میں  پاکستان سمیت 103 ممالک کے 15 سو سے زائد کھلاڑی مختلف ایونٹس میں شرکت کریں گے۔

گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں  اسپیشل اولمپک پاکستان کےتحت منعقدہ 10 روزہ تربیتی کیمپ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے منتخب ہونے والے 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ان کھلاڑیوں کوایس او پی کے کوالیفائڈ کوچز نے کلفٹن کے ساحل اور جم میں ٹریننگ دی، رونق لاکھانی نے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم کے ہمراہ تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی سے پاکستان کانام روشن کریں۔   ونٹر گیمز کے موسم سے کھلاڑیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملک کے سرد مقام پر لگایا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں