52

لاہور میں کچرا پھینکنے پر پڑوسیوں کے تشدد سے 65 سالہ بزرگ جاں بحق

[ad_1]


لاہور:

 

لاہور کے فیکٹری ایریا میں کوڑا پھینکنے کے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسیوں کے تشدد سے 65 سالہ بزرگ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا، کے علاقے میں کوڑا پھینکنے پر معمولی تلخ کلامی پر اللہ دتہ، پرویز، قاسم نے اپنے 65 سالہ پڑوسی امیر علی پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ  لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے زاہد علی کی مدعیت میں  نامزد ملزم اللہ دتہ، پرویز، قاسم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں