33

روال سال ڈکیتوں کے ہاتھوں 100 شہری قتل ہوئے حکومت سندھ چین کی بانسری بجا رہی ہے، رہنما ایم کیو ایم

[ad_1]


کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی امین الحق نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں اور رواں سال 100 سے زائد شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں مگر حکومت سندھ چین کی بانسری بجا رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے بیان میں کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں، رواں سال 100 سے زائد شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں مگر حکومت سندھ چین کی بانسری بجا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا پلانٹڈ پریس کانفرنسز کے اندر شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر دکھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں رہزنی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث غیر مقامی قاتلوں کو لسانی شیلٹر فراہم کر رہی ہے، سندھ پولیس اسنیپ چیکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنے اور شہریوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے پولیس افسران کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

امین الحق نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی ابتر صورت حال پر فوری اجلاس طلب کریں اور معاشی حب کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کو حتمی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں