44

انڈوں کو فریج میں رکھیں یا نہ رکھیں؟

[ad_1]

انڈے ہماری غذا کا ایک اہم حصہ ہیں، چاہے وہ فرائی  کیے گئے ہوں،ابالے گئے ہوں یا پھر کیک جیسی کسی چیز میں ایک اہم جزو کے طور پر استعما کیے گئے ہوں۔لیکن انڈوں کے متعلق مختلف بحثیں بھی ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ انڈوں کو فریج میں رکھنے کے نقصانات ہوتے ہیں، جبکہ دوسرے ایسا کرنے کے فوائد بتاتے ہیں۔

گارڈین کو لکھے گئے ایک خط میں  ایک قاری نے لکھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں انڈوں کو فریج میں رکھنے  کے خلاف لیکچر دیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر انڈے کو فریج سے براہ راست فرائنگ پین میں توڑ کر اس وقت تک پکایا جائے جب تک کہ یہ ٹھیک نظر نہ آئے، تب تک زردی صرف معمولی سی  گرم ہوگی اور چونکہ بعض اوقات  زردی سیلمونیلا سے آلودہ ہوتی تھی تو یہ نقصان دہ بھی  ہوسکتی ہے۔

ریڈٹ پر ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انڈے فریج میں تیزی سے خراب ہو جاتے ہیں یا نہیں، لیکن اس سے انہیں پکانا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر انڈہ کمرے کے درجہ حرارت پر ہوتو ایک 3 منٹ میں پکنے والا انڈہ، تین منٹ میں پکایا جاتا ہے۔ اگر اسے فریج میں رکھا گیا ہے، تو 3منٹ میں پکنے والا یہ انڈہ مائع شرل میں رہ جائے گا۔

سخت حفاظتی اقدامات کی بدولت ، برطانیہ میں انڈوں کو صحیح طریقے سے ذخیرہ کرنا فوڈ سیفٹی کا مسئلہ نہیں رہا ہے ۔اگر باورچی خانے کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہتا ہے تو انہیں فریج سے باہر رکھنا بھی ٹھیک ہے ، جیسا کہ سپر مارکیٹوں میں رواج ہے جہاں ارد گرد کے درجہ حرارت پر انڈے شیلف پر فروخت کیے جاتے ہیں۔

اس کے باوجود ماہرین انڈوں کو گھر لانے اور انہیں سیدھے فریج میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں  اور کہتے ہیں کہ انہیں پکانے سے صرف 30 منٹ پہلے باہر نکالیں۔

لائن مارک کی معلومات کے مطابق انڈوں کو20 سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر ذخیرہ کریں – یہ تازگی اور معیار کو برقرار رکھتا ہے۔ گھریلو باورچی خانے میں رکھنے کے لئے فریج بہترین جگہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں