[ad_1]
کوئٹہ:
بلوچستان کے دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جبکہ 62 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کی تعزیت، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیش کش
انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او ریلوے تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ دہشتگردی ،اقدام قتل ،ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعات درج کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link