38

مہوش حیات اور ہنی سنگھ کا گانا ریلیز کر دیا گیا

پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کے نئے گانے ’جٹ محکمہ‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔

ہنی سنگھ نے اپنے نئے میوزک ویڈیو میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات کو شامل کیا ہے جس کا اعلان ان کی جانب سے کچھ دن قبل کیا گیا تھا اور ان دونوں آرٹسٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اب اس میوزک ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں مہوش حیات کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ہنی سنگھ سرمئی رنگ کا تھری پیس اور ساتھ لانگ کورٹ پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو سانگ ’جٹ محکمہ‘ کو ٹی سیریز میوزک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات کو بھی ٹیک کیا گیا جبکہ اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس گانے کا ٹیزر سامنے آنے پر مہوش حیات کو اس گانے میں بولڈ لباس پہننے کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں