43

کراچی میں موٹرسائیکل چوریوں میں ملوث کم عمر ملزمان گرفتار

[ad_1]


کراچی:

شارع نور جہاں پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث کم عمر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ملزمان کی نارتھ ناظم آباد سے موٹر سائیکل چوری کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی مدد سے پولیس نے انھیں گرفتار کیا ہے۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کمر عمر لڑکوں کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جسے دیکھتے ہوئے انھوں نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کٹی پہاڑی کے قریب اندرون گلی میں چھاپہ مار کر دونوں کمر عمر موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ چوری کی گئی موٹرسائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی شناخت جان ابراہم ولد اشرف مسیح اور جان ابراہم ولد عارف مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی پولیس کے حوالے کر دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں