63

بھارت؛ 12 سالہ پرانی گاڑی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے ساتھ تدفین

[ad_1]


GUJRAT:

بھارتی ریاست گجرات میں ایک خاندان نے 12 سالہ پرانی کار کی آخری رسومات ادا کرکے تدفین کردی، آخری رسومات میں 1500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں 12 سال پرانی کار کی آخری رسومات کے لیے تقریب منعقد ہوئی جہاں 1500 افراد نے شرکت کی اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خوب چرچا رہا۔

گاڑی کی آخری رسومات پر لاکھوں بھارتی روپے خرچ کیے گئے اور تدفین گاڑی کے مالک کی زرعی زمین میں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویگن آر کار کو پھولوں اور دیگر مالا سے سجایا گیا ہے اور 15 فٹ گہرے کھڈے میں دفنایا جا رہا ہے اور اس وقت خاندان کے کئی افراد موجود ہیں۔

گاڑی کے مالک سنجے پالورا نے کار کے ساتھ جذبات لگاؤ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کار نے ان کے خاندان کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ان کا سورت میں کنسٹرکشن کا کاروبار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس گاڑی کو تقریباً 12 سال قبل خریدار تھا اور اس کی وجہ سے ہمارے خاندان میں خوش حالی آئی، ہم نے دیکھا کہ اس کے بعد ہمارے کاروبار میں بڑی ترقی ہوئی اور ہماری سماجی سطح پر ترقی ہوئی ہے۔

سنجے پالورا کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کار کو فروخت کرنے کے بجائے ہماری قسمت اچھی بنانے پر اس کو پورے اعزاز کے ساتھ عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے افراد نے کار کی آخری رسومات ادا کرنے سے منع نہیں کیا۔

کار کو سبز کپڑے میں لپیٹنے کے بعد روایتی پوجا کی گئی اور اس پر پھول بھی برسائے گئے اور پنڈتوں نے کلمات بھی ادا کیے اور انہوں نے کار کے اطراف گربا بھی ادا کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں