46

دوسرا ون ڈے: بنگلا دیش نے افغانستان کو 68 رنز سے شکست دے دی

[ad_1]

بنگلا دیش نے افغانستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 68 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنز اسکور کیے۔

بنگلا دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سومیا سرکار 35، نسم احمد 25، تنزید حسن 22، مہدی حسن میراز 22، توحید ہریدوئے 11 اور محمد اللہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ذاکر علی 37 اور تسکین احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے ننگیالیا خروٹے نے 3 جبکہ راشد خان اور اے ایم غضنفر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 44 ویں اوور میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

رحمت شاہ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صدیق اللہ اٹل 39، گلبدین نائب 26، محمد نبی 17، کپتان حشمت اللہ شاہدی 17، راشد خان 14، نینگیالیا خروٹے 4، رحمان اللہ گرباز 2، اے ایم غضنفر 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے نسم احمد نے 3، مہدی حسن میراز اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 جبکہ تسکین احمد اور سریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں