54

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار

[ad_1]


کراچی:

بغدادی پولیس نے لیاری شاہ بیگ لائن سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لیاری شاہ بیگ لین کے ایم سی اسپتال کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ خالد ولد فتح محمد کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں