54

حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے

[ad_1]

آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف محض ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر کرنے میں ناکام ہوگئے۔


پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو محض 31.5 اوورز میں 140 رنز پر پویلین روانہ کیا، اس میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے 7 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 شکار کیے تاہم وہ لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس کا ریکارڈ برابر کرنے سے محض ایک وکٹ کے فاصلے پر رہ گئے۔

تین میچز کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 11 وکٹیں نیوزی لینڈ کے خلاف وقار یونس نے 1990 میں حاصل کیں تھی، اسکے بعد حارث رؤف نے اس سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف 10 وکٹیں لیں اور دوسرے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 9 وکٹوں سے ہراکر کینگروز کا 32 سال پُرانا بھرم توڑا

حارث کے علاوہ سعید اجمل 2012 آسٹریلیا، نسیم شاہ 2022 میں نیدرلینڈز اور عمر گل سری لنکا کیخلاف 2009 میں دس دس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں