[ad_1]
چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی غیر یقینی شرکت کے حوالے سے کپتان روہت شرما کا بیان بھی آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان جائے گی جس پر تو اس پر روہت شرما کا کہنا تھا یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو ہے نہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کو منانے کیلئے چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر بھارت کو پاکستان آکر کھیلنے کیلئے منانے کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیپئینز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہماری ٹیم پاکستان نہیں جائیگی، بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا، میڈیا رپورٹ
آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے شیڈول تاحال کنفرم نہیں ہے البتہ میزبان اور ایونٹ میں شریک ممالک کیساتھ بات چیت جاری ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان سفر نہ کرنے پر چیمپئینز ٹرافی منسوخ کرنے کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں ملا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے، وکرانت گپتا کا انکشاف
خیال رہے کہ چیمئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس سے خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
[ad_2]
Source link