39

لاہور؛ اغوا ہونے والی 3سالہ بچی بازیاب، خاتون گرفتار

[ad_1]


لاہور:

داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق تین سالہ جویریہ اپنی والدہ کے ہمراہ داتا دربار سلام کے لیے آئی، والدہ دربار پہنچی تو دیکھا بیٹی ہمراہ موجود نہ تھی۔

خاتون نے موقع پر موجود پولیس کو اطلاع دی۔ بچی کو رضیہ نامی خاتون ساتھ لے کر فرار ہو رہی تھی جس کو قابو کیا اور بچی بازیاب کرا لی گئی۔ بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او داتا دربار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر نظر رکھیں اور کسی اجنبی پر بھروسہ نہ کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں