42

کراچی: شہری سے زبردستی لاکھوں روپے آن لائن ٹرانسفر کرانے والے 2 ڈکیت گرفتار

[ad_1]


کراچی:

پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہریوں سے بینک موبائل ایپ کے ذریعہ رقوم ٹرانسفر کرانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پرکارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سلیم اور ذیشان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پسٹل بمعہ راؤنڈز اورموبائل فونز اور 3 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

 شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق چند روز قبل شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی تھی اورمسلح ملزمان نے  شہری سے موبائل فون اور20 ہزارروپے کیش اوراسلحے کے زورپرشہری سے موبائل فون کا لوک کھلوا کر بینک ایپلیکیشن سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفرکرکے فرار ہوگئے تھے۔

متاثرہ شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر شاہ لطیف پولیس کو دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کا گروہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے وارداتیں کرتا ہے اور موبائل فون کا لوک کھلوا کرشہریوں سے ان کے موبائل فونزسے آن لائن ٹرانزیکشن بھی کرتے ہیں۔

گرفتار ملزمان شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں