[ad_1]
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح پر ٹیم کو مباکباد پیش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور قوم کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان کے بالرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 22 سال بعد فتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت کا صلہ ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، امید کرتے ہیں کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ غیر معمولی کارکردگی پر رضوان الیون کو سراہا، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز 22 سال بعد جیت لی
قومی کرکٹر نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا، یہ جیت ٹیم کیلئے مزید کامیابیوں کا اہم سرا ثابت ہوگی۔
[ad_2]
Source link