44

پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 تک پہنچ گیا

[ad_1]


پشاور:

پھولوں کا شہر کہلائے جانے والا پشاور بھی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوگیا ہے، شہر اور گرد و نواح میں اسموگ بڑھ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے زائد ہونے کے باعث پشاور کا شمار تین بڑے آلودہ شہروں میں ہونے لگا ہے۔

پشاور جو صاف ماحول اور  باغات کے باعث پھولوں کا شہر کہلاتا ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی، بے ہنگم ٹریفک، ضرورت سے زیادہ رکشوں اور کوڑا کرکٹ جلائے جانے کے باعث اب پشاور میں بھی اسموگ کے ڈیرے ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

طبی ماہرین کے مطابق اسموگ کے دوران گھر سے باہر نکلتے وقت ماکس پہہنا چاہیے، کھلے آسمان تلے ورزش نہیں کرنی چاہے، گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنی چاہیے، اسموگ کے باعث پشاور میں زکام، کھانسی ور بخار میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر و لوئر، دیر اپر و لوئر، سوات، شانگلہ، کوہستان، طورغر، بٹگرام  وار مانسہرہ میں موسم جزوی ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی اضلاع کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں