[ad_1]
اسلام آ باد/
اسلام آباد:
اسلامی عرب سربراہی کانفرنس کا انعقاد کل ریاض سعودی عرب میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
وزیراعظم آج رات سعودی عرب روانہ ہوں گے، کانفرنس میں عرب اور مسلم ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طور پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔
کانفرنس کے دوران رہنما اسرائیل کے فلسطینی عوام پر جاری مظالم، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا جائے گا، فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستانی موقف کو اجاگر کریں گے۔
اس کانفرنس سے مسلم دنیا کی جانب سے فلسطین کی آزادی و خود مختاری کے لیے حمایت کا مضبوط پیغام دیا جانے کی امید ہے۔
[ad_2]
Source link