[ad_1]
فاسٹ بولر حارث رؤف کو آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں میچز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔
حارث رؤف سمیت ساتھی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت قومی ٹیم 22 برس بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
حارث رؤف ان پاکستانی بولرز میں شامل ہوگئے جنہوں نے ایک ہی ون ڈے سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں سابق اسپنر سعید اجمل، نسیم شاہ اور عمر گل شامل ہیں۔
سابق فاسٹ بولر وقار یونس ایک ہی سیریز میں سب سے زیادہ 11 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر ہیں۔
[ad_2]
Source link