[ad_1]
اسلام آباد پولیس نے 80 سالہ بھکاری سے 94 ہزار روپے چھین کر اسے قتل کرنے والے ڈاکووؤں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے ریسکیو ون فائیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں اسی سالہ معمر شخص کی گلا کٹی لاش ملی تھی جو اکیلا رہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ عبدالقیوم بھیک مانگتا تھا اور اسکے پاس چورانوے ہزار روپے تھے، دو ملزمان امان اللہ اور رسالت عباسی نے اس سے پیسے چھین کر اسے قتل کردیا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے رقم برآمد کرلی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے ایک اور واقعے کے بارے میں بتایا کہ پانچ نومبر کوچار نقاب پوش ملزمان نے بری امام میں ایزی پیسہ کی دکان سے چھ لاکھ روپے لوٹے تھے، ان چاروں ملزمان کوبھی گرفتار کرکے کلاشنکوف اور دو پستول برآمدکرلئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ملزمان پہلے فیصل آباد میں وارداتیں کرتے تھے ، پھر انہوں نے اسلام آباد میں کرائے کا گھر لیا اور یہاں واردات شروع کردی۔
[ad_2]
Source link