[ad_1]
لاہور:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد حکومت پاکستان نے غور کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس پر حکومت پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا اور ہائبرڈ ماڈل کیخلاف خطرناک حد تک جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی پر زور دیا جائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہی ہو۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فارم پر مقابلہ کرنے اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سخت مؤقف اپنایا ہے کہ اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان آئندہ کبھی اُن کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم انڈیا کے مدمقابل نہیں آئے گی۔
حکومت کا سخت مؤقف ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتی ہے۔
[ad_2]
Source link