36

دہشت گردوں اور پشت پناہوں کے خلاف کارروائی ریاست کی ذمہ داری ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

[ad_1]


لاہور:

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

لاہورمیں علما کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ انسانیت دشمن خارجیوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ریلوے  پلیٹ فارم پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ انسانیت دشمن خارجیوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،  بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور دہشت گردی کے بھیانک جرم میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکجہتی اور متحد ہے، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کرنے والے سفاک دہشت گرد اور قاتل ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خارجیوں کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہے اورریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں