[ad_1]
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے سکھر ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
سی اے اے نے موسم سرما کے تین ماہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا شیڈول تبدیل کردیا، سکھر ائیرپورٹ پر نومبر تا 9 فروری 2025 تک شیدول میں تبدیلی کردی گئی۔
اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹم کے مطابق موسم سرما کے دوران سکھر ائیرپورٹ پر روزانہ صبح 9 سے رات 9 بجے تک فلائٹ آپریشن ہوگا جبکہ نان شیڈول فلائٹس کو سکھر ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے 24 گھنٹے قبل لازمی اطلاع دینا ہوگی۔
سی اے اے نے سکھر ائیرپورٹ پر موسم سرما کے نئے فلائٹ شیڈول کا نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔
[ad_2]
Source link