35

سندھ فروری میں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا، صوبائی وزیر کھیل

[ad_1]


کراچی:

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ  اگلے برس فروری میں شیڈول نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد سندھ گیمز کا بھی انعقاد ہوگا۔

یونائٹیڈ اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی ویمن فٹبال ٹیم  کے ٹرائلز کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد بخش مہرنے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے قائد اعظم  گیمز کے لیے سندھ کے کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے ذریعے ہوگا، کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ذمہ دار سلیکٹرز ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اگلے سال فروری میں ہونے والے نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد سندھ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کی بہتری کے لیے حکومت سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کا فٹبال کھیلنا بہت ہی خوش آئندہ ہے۔

اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکریٹری صائمہ آغا اور سیکریٹری کھیل سندھ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں