31

سندھ میں گھروں سے ضائع ہونے والا پانی دوبارہ قابل استعمال بنانے پر کام شروع

[ad_1]


کراچی:

گھروں سے ضائع ہونے والے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر صنعتی مقاصد کیلیے استعمال کرنے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور نجی اشتراک کے باہمی تعاون سے ’ ڈومیسٹک ویسٹ واٹر‘ کو ری سائیکل کرکے قابل استعمال بنا کر صنعتی مقاصد کے لئے  استعمال میں لائے جانے کے منصوبے کے حوالے سے پہلا اجلاس ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفرعلی قادری کے دفتر میں ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پرپبلک پارٹنرشپ اور واٹر بورڈکی جانب سے ایک ڈی سیلیٹیشن پلانٹ لگانے پرغور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ لمیٹڈ اور صنعت کاروں کو اعتماد میں لینے کے لئے پہلا اجلاس سائٹ لمیٹڈ کے دفتر میں ہوا۔

اس مقصد کے لئے ڈومیسٹک ویسٹ واٹر کوری سائیکل کر کے  38 ایم جی ٹی سے  27 ایم جی ٹی کے 700ٹی ڈی ایس پر لانے کا پلان مرتب کیا گیا ہے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹرشب کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے گاجو کہ کراچی واٹربورڈکے تحت مکمل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ایم او یو تیار کرکے اس پر باہمی اتفاق رائے قائم کرنے کے  لئے  ہونے والے پہلے اجلاس میں ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر قادری، چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی، صنعت کار نصرت تیلی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں ری سائیکل کے بعد صنعتکاروں کو کن نرخ  پر پانی فراہم کیا جائے گا، اس پانی کی  بلنگ کا طریقہ کار کیا ہوگا اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بات کی گئی۔

اجلاس نے معروف صنعتکار نصرت تیلی کی تجویز پر اتفاق کیا کہ ڈیسیلیٹیشن واٹر فوڈ انڈسٹری میں استعمال نہیں کیا جائے گا تاہم اسے دیگر صنعتی مقاصد کے لئے استعمال میں لیا جاسکتا ہے لیکن اس پروجیکٹ کے شروع ہونے پر واٹر بورڈ کی جانب سے صنعتوں کو پہلے سے فراہم کیے جانے والے  پانی کے کوٹے میں ہرگز کٹوتی نہیں ہونی چاہیے۔

اسی سلسلے کا دوسرا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا جس میں مزید امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں