41

اگر مہنگائی کم ہوگئی تو بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں ہورہیں؟ حافظ نعیم

[ad_1]


لاہور:

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایسا ہے تو پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم نے سردیوں کے حوالے سے حکومت کے بجلی پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، موجودہ حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے، اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں، اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور ٖغریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا، ملک میں 77برسوں سے کوالٹی ایجوکیشن دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے  دعویٰ کیا کہ حکومت 14ہزار اسکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی مگر جماعت اسلامی اس فیصلے پر مزاحمت کرے گی۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں