32

طبیب اکرام کا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز ہے، محسن نقوی

[ad_1]


لاہور:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے طبیب اکرام کے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کو پاکستان کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔

ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کے نام مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طیب اکرام کی ہاکی کے فروغ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، ان کا ایک بارپھر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ مسقط عمان میں طیب اکرم کو بلامقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس میں آئین میں ترمیم کرکے تاریخ میں پہلی بار طیب اکرام کی صدارت کی مدت چار سال سے بڑھاکر آٹھ سال کرنے کی منظوری دی ہے، لاہور میں پیدا ہونے والے طیب اکرام 2032 تک ذمہ داریاں نبھآئیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں