37

ہمیں ٹارگٹ تو دیا جاتا ہے فنڈز نہیں،موبائل فون بھی آجکل اپ گریڈ ہوتے ہیں، ڈی جی پاسپورٹس

[ad_1]

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹارگٹ تو دیا جاتا ہے فنڈز نہیں، آج کل موبائل فون بھی اپ گریڈ ہوتے ہیں۔

داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے 50 ارب روپے کما کر دئیے اور رواں سال اب تک 20 ارب روپے کما چکے ہیں۔ ہمیں بہت کم ملتا ہے۔ ہمارے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے۔ ہمیں ٹارگٹ تو دیا جاتا ہے لیکن فنڈز نہیں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کی کوشش کی لیکن وزارت خزانہ نے مخالفت کی۔ ریونیو شئیرنگ فارمولے میں ہماری مدد کریں۔ آج کل تو موبائل فون بھی اپ گریڈ ہوتے ہیں۔ ہم نے پورا سال کوشش کی کسی طرح وزارت خزانہ سے پیسے لیں۔ 20 سال پرانی مشینوں کو استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے صلاحیت 22 ہزار کی تھی اور روزانہ 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے۔ اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز ہونے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فاسٹ ٹریک کیٹگری میں بیک لاگ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ ارجنٹ کیٹگری میں ایک لاکھ 70 ہزار کا  بیک لاگ ہے۔ آئندہ  2 سے 3 ہفتوں میں بیک لاگ ختم ہوجائے گا۔ ای پاسپورٹس کی 2 نئی مشینیں بھی آ رہی ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس نے 15 دسمبر تک بیک لاگ ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں