28

190 ملین پاؤنڈ؛ عمران خان، بشری کے 342 کے بیان سے قبل بریت پر فیصلے کی درخواست

[ad_1]

 

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے اپنی صفائی میں 342 کا بیان دینے سے قبل احتساب عدالت سے بریت کی درخواست پر فیصلے کی استدعا کردی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اپنی صفائی میں 342 کا بیان اور عدالتی سوال ناموں کے جواب جمع نہیں کرائے۔

ان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر ، عثمان گل اور ظہیر عباس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پہلے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

وکلائے صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے سوالات کے جوابات کے لیے 2 ہفتے کا وقت دینے کی  استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 79 سوالات کے جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتے دیے جائیں ، کیس کے 35 سو صفحات کا جائزہ لیکر 79 سوالات کے جواب تیار کرنے ہیں۔

نیب وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کا ایسا کوئی آرڈر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر وکلائے صفائی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات موصول ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت بدھ 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 342 کے بیان سے متعلق 14 صفحات اور 79 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ  فراہم کیا ہے جس میں ان کے بطور وزیراعظم القادر ٹرسٹ کے نام پر شریک ملزم پراپرٹی ٹائیکون سے 458 کنال زمین غیر قانونی مالی فائدے کے طور پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں