[ad_1]
کیفین کا شوق رکھنے والے امریکا کے ایک شخص نے انرجی ڈرنک کے 1,019 کین جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔
رہوڈ آئی لینڈT سے تعلق رکھنے والے جول اسپیئرز نے ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کو اپنا ریکارڈ جمع کرنے کے ثبوت پیش کیے اور ادارے نے اعلان کیا کہ اس بات کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے کہ جول کے پاس انرجی ڈرنکس کے کینوں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
جول نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میرے پاس کسی بھی چیز کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہو گا۔ میرا یوٹیوب چینل کامیاب ہونے لگا اور میں صرف کولڈرنگ کین جمع کرتا رہا اور ایک موقع پر میں نے کہا مجھے حیرت ہے کہ میرے پاس یہ کتنے سارے ہوگئے ہیں۔ میں نے پھر ان سب کو شمار کیا اور یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا۔
جول، جنہوں نے تقریباً چھ سال قبل انرجی ڈرنکس کا جائزہ لینے کے لیے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا، نے کہا کہ ریکارڈ کے لیے درخواست دینا ایک حیرت انگیز طور پر پرجوش عمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے تمام کینز کی ویڈیو ریکارڈ کرنی پڑی، مجھے ہر ایک کین کی تصویریں بھی لینی پڑیں۔ میں نہیں جانتا تھا کہ انہیں ہر ایک کین کی ایک آئٹمائزڈ فہرست کی ضرورت ہے۔ مجھے آئٹمائزڈ لسٹ ٹائپ کرنے میں کافی وقت لگا۔ یہ ایک طویل عمل تھا لیکن یہ محنت رائیگاں نہیں گئی۔
[ad_2]
Source link