15

راشد نسیم کی امریکن گوٹ ٹیلنٹ، برٹش گوٹ ٹیلنٹ کے پرفارمر مارشل آرٹس ماسٹر کو شکست

[ad_1]


کراچی:

راشد نسیم نے امریکن گوٹ ٹیلنٹ اور برٹش گوٹ ٹیلنٹ کے پرفارمر مارشل آرٹس ماسٹر کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 3 عالمی ریکارڈ منظور کر لیے، انہوں نے 125 عالمی ریکارڈز مکمل کر لیے ہیں۔

ہاتھ میں انڈا پکڑ کر اخروٹ توڑنے، 60 پاؤنڈ میں جمنگ جیکس کیٹیگری اور پنچ کے ساتھ بوتل کے درمیان سے کارڈ نکالنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے جرمنی کے محمد کرمنووک کو شکست دی۔ بوسنیا نژاد جرمن ماسٹر 300 سے زیادہ ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیں، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 3 عالمی ریکارڈز کی منظوری دی۔

راشد نسیم کا ورلڈ ریکارڈز فلسطین کے نام کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 10 سال سے مسلسل محنت کر رہا ہوں، آج تک کسی حکومتی نمائندے نے نہیں بلایا اور نہ پذیرائی ملی لیکن حکومتی مدد کے بغیر اپنے ٹارگٹ پر فوکس کر رہا ہوں، جلد 200 ریکارڈ مکمل کروں گا، مارشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ بنائے، دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا کھلاڑی ہوں۔

راشد نسیم اب 40 سے زائد بھارتی ریکارڈز توڑ چکے ہیں جبکہ راشد نسیم کو امریکا، جرمنی، انگلینڈ، سوئزرلینڈ، ایران، مصر، چین، اٹلی اور بوسنیا کے عالمی ریکارڈ توڑنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اٹلی جرمنی، کوریا، چین اور سنگاپور کے ٹی وی شوز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور شہرت یافتہ پروگرامز میں عالمی ریکارڈز بنائے۔

راشد نسیم کو اب دنیا میں سب سے زیادہ پنچز کے عالمی ریکارڈز، نی اسٹرایئک کے ریکارڈز، ککس کیٹیگری کے ریکارڈز، ننچکو، اسٹک، ایلبو اسٹرائیک اور بریکنگ کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں