17

ٹرین میں دوران سفر گیس سلنڈر لے جانے والے 2 مسافر گرفتار

[ad_1]


لاہور:

ریلویز پولیس نے ٹرین میں مسافروں کی جان و مال کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرکے ناقص گیس سلنڈر برآمد کرلیا۔

ترجمان ریلویز پولیس لاہور کے مطابق رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت سے واپس جانے والے 2 مسافروں سے خطرناک گیس سلنڈر برآمد ہوا۔ ملزمان ریلوے اسٹیشن خانیوال سے کراچی روانہ ہونے لگے تھے۔

مسافر فواد علی اور محمد نعمان نے ٹرین جعفر ایکسپریس کے ذریعے خانیوال سے کراچی سفر کرنا تھا۔ ریلویز پولیس اہلکاروں نے مسافروں کو پلیٹ فارم نمبر 1 سے چیکنگ کے دوران گرفتار کیا، ملزمان سے 2 چولہا نما گیس سے بھرے خطرناک اور ناقص سلنڈر برآمد ہوئے۔

کراچی کے رہائشی ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ خانیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا، دونوں سلنڈروں کو ریلویز پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں