51

نہ کوئی ڈیل ہے نا ڈھیل ہے الیکشن وقت پر ہوگا، رانا مشہود

[ad_1]

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نہ کوئی ڈیل ہے نا ڈھیل ہے۔ الیکشن اپنے وقت پر ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کروانے والی وہ قوتیں ہیں جو امریکا میں قراردادیں پیش کرتی ہیں۔ یہ قوتیں فلسطین پر تو آواز نہیں اٹھاتیں لیکن ہندو اور یہودی لابی کو سپورٹ کرتی ہیں۔ روز کشمیر اور فلسطینیوں کی شہادت ہورہی ہے لیکن یہ لوگ خاموش رہے۔ انہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔ پاکستان آزاد ملک ہے ڈکٹیشن نہیں لے گا۔

 رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے بعد پاکستان میں ایک روپے کی غیرملکی سرمایہ کاری نہیں آئی۔ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف الیکٹرونک وہیکل کا افتتاح کریں گے۔ہم پاکستان کی فلاح ، بھلائی اور عوام کی فلاح کے لئے کام کررہے ہیں۔ نواز شریف پر فضول لوگ کرپشن کا الزام لگاتے ہیں۔ اگر کرپشن کرنا ہوتی تو 5 ارب ڈالر لے لیتے لیکن دھماکے نہ کرتے۔ عافیہ صدیقی کو امریکا رہا کرنے پر مانتا ہے تو گند نکال کر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں